کوک اسٹودیو سیزن 14 میں پیش کیا جانے والا گانا ” پسوڑی ” مہینوں گزرنے کےباوجود پسندیدگی میں سب سے آگے ہے۔ دنیا بھر میں اس گیت کو ہر ایک نے سراہا اور کئی تو اس گانے کو گا کر جھوم بھی اٹھے۔ گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے اس شہرت یافتہ گانے کو ” ورلڈ سونگ ” کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ پسوڑی کو اس وقت یو ٹیوب پر اب تک 500 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ ریکارڈ صرف 11 ماہ کے دوران بنا ہے۔ اس اعتبار سے پاکستانی گیت نے نیا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔

یاد رہے کہ اس گانے کے بول فضل عباس اور علی سیٹھی کے ہی ہیں۔ کمپوزیشن زلفی کی جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔ اس سے پہلے پسوڑی نے کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے شہرت یافتہ گیت ” بٹر ” کو مات دی تھی اور گوگل نے تسلیم کیا تھا اس کے سرچ انجن سے سب زیادہ پسورڑی کو سرچ کیا گیا۔
Discussion about this post