وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے یہ بڑا فیصلہ ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی وزارت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو روانہ کردیا ہے۔ جس کے مطابق ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا۔ ان کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائیں گے اور ان کی دوبارہ تجدید نو نہیں ہوگی ۔
Discussion about this post