پاسپورٹ کی اہمیت اور طاقت کا جائزہ لگانے والی نوماڈ کیپیٹلسٹ 2025 کی نئی درجہ بندی میں آئرلینڈ دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جس کے شہری 176 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ یونان اور سوئٹزرلینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پرتگال کو چوتھی پوزیشن ملی۔ دیگر مضبوط پاسپورٹس میں مالٹا، فن لینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور آئس لینڈ شامل ہیں۔ اس نئی درجہ بندی میں پاکستان 195 ویں نمبر پر رہا اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہوا۔ فہرست کے مطابق، پاکستان کا پاسپورٹ اریٹیریا کے ساتھ 195 ویں نمبر پر ہے، جبکہ عراق (196)، یمن (198) اور افغانستان (199) سب سے نیچے ہیں۔ واضح رہے کہ اس درجہ بندی میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور عالمی ساکھ جیسے 5 اہم عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔
Discussion about this post