شاہ رخ خان ، دپیکا پدوکون اور جان ابراہم کی ایکشن تھرلر مووی ” پٹھان ” کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔ فلم کی مخالفت میں انتہا پسند سب سے سے آگے ہیں جنہوں نے دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں کہ وہ بھارت کے کسی سنیما گھر میں ” پٹھان ” کی نمائش نہیں ہونے دیں گے۔ گو کہ سنسر بورڈ نے ” پٹھان ” سے کئی مناظر نکالنے کا حکم دیا ہے جسے مان بھی لیا گیالیکن انتہا پسند بھارتی ہندو کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہورہا۔ بہرحال اچھی خبر یہ ہے کہ ” پٹھان ” کا ٹریلر اب دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں بھی شاہ رخ خان کی اس فلم کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے اور شاہ رخ خان کے دیوانوں کو بھرپور تفریح دینے کے لیے ” پٹھان” کا ٹریلر برج خلیفہ سے دکھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ٹریلر کی رونمائی کے دوران شاہ رخ خان بھی موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ کنگ خان ان دنوں متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ کی وجہ سے ہیں۔ اب یہ ان کے پرستاروں کے لیے بڑا نادر موقع ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی موجودگی میں ان کی اُس بڑے بجٹ کی فلم کا ٹریلر دیکھیں جو نمائش سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔ ” پٹھان” 25 جنوری کو نمائش کے لیے تیار ہے۔

Discussion about this post