پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس لے لیا۔ محسن نقوی کے اس نوٹس لینے پر پرنیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل کی تبدیلی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محسن نقوی نے ایونٹ کے منتظمین کو ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کرلیا۔ پہلے جس ہوٹل میں ٹیم نےقیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی مسافت پرتھا تبدیل شدہ ہوٹل اسٹیڈیم سے5 منٹ کی مسافت پر ہے۔ محسن نقوی نےآئی سی سی کو بتادیاکہ وہ اپنی ٹیم کوٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کسی بھی میچ کےلیےطویل فاصلہ طے کرنےکی اجازت نہیں دیں گےجن میں نیویارک میں 9 اور 11 جون کے میچز بھی شامل ہیں۔ اگر پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہ کیا گیا تو پی سی بی اپنے اخراجات پر ٹیم کو بہتر اور آسان مقام پر منتقل کرسکتا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ذمہ داری ہے اور وہ کھلاڑیوں کے آرام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ بھارتی ٹیم کو نیویارک میں گراؤنڈ سےصرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے جبکہ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج امریکا کےخلاف میچ کےفوراً بعد نیویارک روانہ ہوگی۔پاکستان ٹیم 9 جون کو انڈیا اور 11 جون کو کینیڈا سےمیچ کھیلے گی،اس کا پہلے راؤنڈ کا آخری میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔
Discussion about this post