گوجرانوالہ کے وکیل منظور قادر بھنڈر نے اندارج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کر دی۔ انہوں نے موقف یہ اختیار کیا ہے کہ پی سی بی میں سیاسی سربراہ لگانے سے کرکٹ کی تباہی کی شروعات ہوئی۔ 6 جون کو امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان کی عزت کا سودا کیا گیا اور رہی سہی کسر 9 جون کو بھارت کے خلاف میچ میں پوری کر دی گئی۔ میچ ہارنے سے 24 کروڑ عوام کے ساتھ سائل کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں لہذا کپتان بابر اعظم ، ٹیم اراکین، مینجر کوچ اور سلیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عدالت نے مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے پولیس سے امریکا کے ہاتھوں ہار پر رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ اروپ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ رٹ پٹیشن کے حوالے سے رپورٹ 21 جون کو عدالت میں جمع کروائی جائے
Discussion about this post