پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ ان کے نائب کے طور پر سعود شکیل کو نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک شیڈول ہے۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گِلیسپی کی پاکستان کے ریڈ بال فارمیٹ میں ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ 17 رکنی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال ( فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔ شامل ہیں۔ امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی اور ساجد خان اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
Discussion about this post