پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، میچز کی تاریخیں آگے پیچھے ہوسکتی ہیں، پی سی بی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ چار پانچ ماہ مشکل ہوں گے کیونکہ گراؤنڈ بن رہے ہیں لیکن چیمپنرٹرافی سے پہلے کام مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ پی سی بی کے چیئرمین کہتے ہیں کہ ابھی ہمارا کوئی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا کی حکومت سے بات چل رہی ہے، اگر وہ اسٹیڈیم دیں تو اس میں بھی کام کریں گے، نیو یارک کا اسٹیڈیم بھی آخری دس دن میں مکمل ہوا تھا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستانی اسٹیڈیم دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنارہے ہیں۔
Discussion about this post