راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح سے ہی موسلا دھار بارش ہورہی تھی جس کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ کے راولپنڈی گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کافی گیلی ہے اور وہاں مختلف مقامات پر پانی بھی کھڑا ہے اور جب تک اس پانی کو خشک نہیں کیا جاتا تب میچ کا شروع ہونا ممکن نہیں تھا۔ امپائرز نے میدان کا معائنہ کرنے بعد فیصلہ کیا کہ آج کا کھیل ختم کردیا جائے اور کل سے کھیل کا آغاز کیا جائے۔ یاد رہے کہ ہفتے کو بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور امکان یہی ظاہر کیا جارہے کہ کل بھی ٹاس تاخیر کا شکار ہو۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔
Discussion about this post