پہلے ٹیسٹ میں عبرت ناک شکست کے بعد اب انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ کے لیے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے۔ چاروں کرکٹرز کے آج فٹنس ٹیسٹ ہونے کا امکان ہے۔ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورے نہیں اترے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔
Discussion about this post