پی سی بی نے وجوہات مانگی ہیں جس کی بنا پر بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی کو بتایا تھا کہ وہ پاکستان نہیں جائیں گے، جس کے بعد آئی سی سی نے چند روز قبل پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے کے بارے میں باخبر کیا۔ حکومت پاکستان، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے نہ آنے پر اس کے میچز کا بائی کاٹ کرنے کا کہہ چکی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل نہ ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی مالی نقصان کی زد میں آئے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویے کے خلاف پاکستانی پالیسی موجودہ سائیکل میں آئی سی سی کی آمدن پر اثر انداز ہو گی۔
Discussion about this post