پاکستان کرکٹ بورڈ نے تماشائیوں اور سابق کرکٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلسل ناکامیوں کے بھنور میں پھنسی پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کی تواتر کے ساتھ 3 ناکامیوں پر بورڈ شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے، البتہ اس موقع پر بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز سے امید رکھتا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی کپ میں ٹیم کو مزید 4 میچز کھیلنے ہیں اور توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اس شکست کو بھول کر بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ ہار جیت کھیل کا کھیل ہے۔ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ورلڈکپ اسکواڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان کو مکمل فری ہینڈ دیا اور ان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بورڈ ورلڈکپ کی پرفارمنس کی روشنی میں فیصلے آنے والے وقت پر کرے گا۔
Discussion about this post