لاہور ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی چینلز کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ موقف یہ اختیار کیا گیا کہ ٹی وی چینلز بانی پی ٹی ائی کا نام نشر نہیں کر رہے، بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نا کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ دوران سماعت عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا نے رپورٹ جمع کرادی۔ جس کے مطابق پیمرا نے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،
درخواست گزار نے پیمرا کی جانب سے ایسے کسی حکم سے متعلق ثبوت نہیں دیا۔وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ پیمرا آرڈیننس کے مطابق درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اس کے ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
Discussion about this post