سندھ کے وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز بس سروس کی ایپ 22 جون سے لانچ کی جارہی ہے۔ بس سروس کی ایپ کے تحت سفر کرنے والے شہریوں کو گاڑی کی لوکیشن کا بآسانی علم ہوجا$ے گا جبکہ صارفین آن لائن بکنگ، روٹ، کرایوں اور دیگر ضروری معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔ ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات بھی براہ راست حکام بالا تک پہنچا سکیں گے۔ صوبائی وزیر کے مطابق گاڑیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے جبکہ گاڑیوں میں آڈیو سسٹم، یو ایس بی پورٹ، وائی فائی کمیونیکیشن سسٹم اور ڈرائیور الارم بھی نصب ہوں گے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے دیہی علاقوں کو پیپلز بس سروس کے ذریعے شہری علاقوں سے جوڑا جائے گا۔
Discussion about this post