لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شمس محمود نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل کے مطابق حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے ہیں۔ سرکاری وکیل نے عملدرآمد رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ پر درخواستیں نمٹا دیں۔ یاد رہے کہ پرویز الہٰی و دیگر کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، وہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ کرنے اور برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔
Discussion about this post