تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو لاہور میں رہائی کے فوری بعد وفاقی پولیس نے حراست میں لیا اور اسلام آباد لے کر روانہ ہوگئی۔ اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی اس بات کا پابند کیا تھا کہ انہیں کوئی اتھارٹی یا ادارہ گرفتار نہیں کرے گا۔ عدالت نے پرویز الہی کو پولیس کی نگرانی میں گھر روانہ کیا تاہم راستے میں انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز الہٰی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔ والد کی گرفتاری پر مونس الہیٰ نے سخت ردعمل دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو پولیس گھر لے جارہی تھی اور گلی میں داخل ہوتے ہی انہیں اغوا کیا گیا۔ یہ سراسر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
After high court’s orders and on the Judge’s instructions police including court security were taking my father home. As the car entered our street, it was stopped and he was abducted. If court orders are going to be ridiculed like this maybe they should officially declare it.
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) September 1, 2023
Discussion about this post