اسلام آباد پولیس نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو کیا۔ اس موقع پر ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے پرویز الہیٰ کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات کی سماعت کی ۔ پولیس نے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پولیس کا موقف تھا کہ ملزم نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیلئے گاڑیاں، ڈنڈے فراہم کئے اور حملہ کرنے کیلئے لوگوں کو اسلام آباد بھجوایا، ان سے گاڑیاں برآمد کرنی ہیں اور نامعلوم ملزمان کے بارے میں معلوم کرنا ہے۔ وکیل پرویز الہیٰ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پرویز الہیٰ کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 8 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
Discussion about this post