گجرات کے علاقے کنجاہ میں مسلم لیگ قاف کے مرکزی قائد اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے چاروں طرف سے مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ پرویز الہیٰ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس رات 3 سے 4 بجے گجرات میں ان کے ظہور الیٰ ہاؤس آئی ۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ چھاپہ شریفوں کے کہنے پر کیا۔ یہ لوگ دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے اپوزیشن کو تنگ کررہے ہیں۔ پرویز الہیٰ کے مطابق اس سارے معاملے میں وہ عدالت سے رجوع کرنے والے ہیں۔ عدلیہ پر یقین ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کرے۔ اس چھاپے پراب گجرات کی عوام سڑکوں پر ہوگی۔ پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور چند ملازمین کو حراست میں بھی لیا ہے۔ اس چھاپے کے وقت پرویز الہیٰ گھر پر نہیں تھے۔ دوسری جانب قاف لیگ کے رہنما اور پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ کیا پولیس ہمارے گھر پر کوئی انڈین جاسوس ڈھونڈ رہی تھی ؟ کل رات پولیس نے ہمارے گجرات کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، جس کا نہ کوئی کوئی وارنٹ تھا اور نہ ہی کوئی کیس۔ پولیس کی 25 گاڑیوں کی تو سمجھ آتی ہے پر یہ ساتھ 2 کالے ویگو کیا کر رہے تھے؟ انڈین جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟‘
کل رات پولیس نے ہمارے گجرات کے گھر پر ریڈ کی۔ نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس۔ پولیس کی 25 گاڑیوں کی تو سمجھ آتی ہے پر یہ ساتھ 2 کالے ویگو کیا کر رہے تھے؟ انڈین جاسوس ڈھونڈ رہے تھے ؟ pic.twitter.com/ykP5pOKBBD
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) February 1, 2023
Discussion about this post