قاف لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بھی بنادیا گیا ہے جو اس درخواست پر سماعت کرے گا۔ دوسری جانب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ نون لیگ نے چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے۔ لیکن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحاریک جوں کی توں رہیں گی۔ مسلم لیگ نون کے رہنما خلیل طاہر سندھ کا کہنا ہے کہ چونکہ پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لیے بغیر عہدے سے فارغ ہوچکے ہیں اسی لیے اب تحریک عدم اعتماد کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اب گورنر کسی بھی وقت اجلاس بلا کر نیا قائد ایوان چننے کا حکم دے سکتے ہیں۔
Discussion about this post