تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو اب اینٹی کرپشن سیل نے گرفتار کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور منتقل کردیا جائے گا۔ پرویز الہیٰ پر اینٹی کرپشن میں 4 مقدمات ہیں۔ اُن کے وکیل سردار عبدالرازق کا دعویٰ ہے کہ موکل پرویز الہٰی کو 12ویں دفعہ گرفتار کیا جارہا ہے۔ پرویز الہٰی کی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں جمعے کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی لیکن پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے جاسکے تھے اور ضمانتی مچلکے داخل نہ ہونے پر ضمانت پر رہائی کے روبکار بھی تاحال جاری نہ ہو سکے۔ آج گرفتاری کے بعد انہیں جوڈیشل کمپلیکس لے جایا گیا تھا جہاں ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا اور عدالت نے پرویز الہٰی کو اتوار تک متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
Discussion about this post