وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں ارکان کو بتایا کہ اس میں حقیقت ہے کہ تمام تر سیاسی جماعتوں نے ضرورت سے زیادہ پی آئی اے میں اپنے ارکان کو بھرا۔ اگر پی آئی اے میں بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور کے وزیر غلام سرور خان کے جاہلانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو70ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے خوش خبری سنائی کہ 3ماہ میں برطانیہ کی پی آئی اے فلائٹس بحال ہونے جارہی ہیں، پی آئی اے کے لئے باقی راستے بھی کھولتے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی سروسز آوٹ سورسنگ کی جائے گی، ایئرپورٹ کی کچھ سروسز آؤٹ سورس ہوں گی۔
Discussion about this post