پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ایندھن کی عدم دستیابی اور مالی بحران کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہوگئی۔ پی آئ اے کے ترجمان کے مطابق10 روز کے دوران قومی ائیرلائن کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی میں کمی کر دی ہے۔ اسی وجہ سے 14 اکتوبر سے پی آئی اے کو 134 انٹرنیشنل فلائٹس سمیت کُل 322 فلائٹس مجبوراً منسوخ کرنی پڑگئی ہیں۔ منگل کو اندرون ملک 27 پروازوں سمیت کُل 51 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی بنا پر ہزاروں مسافر اذیت اور پریشانی سے دوچارہیں۔ المیہ یہ ہے کہ پی آئی اے یہ بتانے سے بھی قاصر ہے کہ ان مسافروں کو متبادل یا دوسری پرواز کب ملے گی۔
Discussion about this post