پی آئی اے کی 800 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی تھیں اور اب پھر سے یہ بحالی کی طرف ہیں۔ آج آپریٹ کی جانے والی بیشتر پروازیں بین الاقوامی ہیں۔ پی آئی اے کی آج مجموعی طور پر 45 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی ہوسکتی ہے۔ ۔ گلگت اور اسکردوکی پروازیں بھی آج آپریٹ کی جائیں گی جبکہ 8 روز کے بعد کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں بھی آج بحال ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کو پرازیں منسوخ ہونے کی بنا پر 10 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔
Discussion about this post