ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے کراچی سے تربت کے لیے پروازیں 16 دسمبر سے شیڈول میں شامل کی جارہی ہے جب کہ پی آئی اے ہفتہ وار 2 پروازیں پیر اور بدھ کو آپریٹ کریں گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے تربت اور گوادر آپریشن کو ازسر نو تقویت دی جارہی ہے، پی آئی اے کی تربت کے لیے پروازوں کے آغاز سے ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم سی پیک کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔ یورپ کے لیے پروازوں کا آغاز 2025 میں ہوگا جب اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں شیڈول کی جارہی ہیں۔ یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پہلی فلائٹ 10 جنوری 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگی۔ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا، یہ پروازیں جمعہ اور اتوارکو چلا کریں گی۔
Discussion about this post