برطانیہ میں قومی ایئر لائن سمیت دیگر پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے لگی پابندی سے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیس پر غور کرے گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ جمرات کو برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دے گی۔ جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔ پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں جولائی 2020ء میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔
Discussion about this post