پاکستان نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حارث روف کے شاندار کیچ کی باعث نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز پر 3 رنز کے مجموعی اسکو پر گرگئی۔ میزبان ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنائے جس کے بعد ٹم سیفرٹ 43 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر سلمان علی آغا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 98 رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔ مارک چیپمین نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 94 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی لیکن وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ 19.5 اوورز میں 204 رنز پر گری۔ پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز
شاندار اور جارحانہ انداز میں کیا، پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ پاور پلے کے 6 اوورز کا بہت ہی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ فائدہ اٹھایا اور پارٹنر شپ قائم کر کے 5.5 اوورز میں اسکور 74 تک پہنچا دیا جس کے بعد محمد حارث 20 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان نے حسن نواز کی برق رفتار سنچری کی بدولت تیسرے ٹی 20 انٹرنیشل میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں حاصل کرلیا، کپتان سلمان علی آغا نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ اہم میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کرکے ابرار احمد اور عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
Discussion about this post