مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ ویژن کے مطابق بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کیلئے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلائزڈ کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس موقع پر مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے، فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔ زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز پر پابندی لگادی جائے گی۔
Discussion about this post