وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی، مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیرِ خزانہ کی جگہ اب وزیرِ خارجہ شامل کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری نوٹی فکشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیرِ اعظم شہبازشریف ہوں گے۔ جبکہ چاروں وزرائے اعلیٰ بطور بھی اس کونسل میں شامل ہیں۔ اسی طرح وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ سیفران امیر مقام بھی سی سی آئی میں شامل ہیں۔ یہ مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024 سے وجود میں آئی ہے۔
Discussion about this post