فرانس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی۔ جس میں پاک آئی ایم ایف جاری پروگرام پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تعاون پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی استحکام اور بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے ایم ڈی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 9 ویں جائزے کے لیے تمام پیشگی اقدامات کر لیے ہیں، پاکستان کے لیے مختلف فنڈز جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے، معاہدے کی تکمیل سے معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم شہباز شیرف کے مطابق آئی ایم ایف فنڈز سے پاکستان کو ریلیف بھی ملے گا۔
Discussion about this post