کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے دباؤ ڈالنے کے الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی جس کے سربراہ جسٹس( ر) تصدق حسین جیلانی ہوں گے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں بشام واقعہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ بشام واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، انکوائری کمیٹی کو3 دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ یپش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
Discussion about this post