اسلام آباد میں کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ہوئی ملاقات کی روشنی میں کابینہ کی منظوری سے انکوائری کمیشن بنایا۔ سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی مشاورت سے انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا، تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی، ججز کو مشکوک خطوط ملنے کی تحقیقات ہوں گی۔ سپریم کورٹ نے منگل کو اس پر سو موٹو لے لیا اور اس کی سماعت سے سب آگاہ ہیں، اب سپریم کورٹ اس معاملے کو دیکھے گا ، حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کردی تھی اور پھر اس میں تبدیلی آئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا یہ بھی ہے کہ ججز کے خطوط کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
Discussion about this post