وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں یوتھ لون پروگرام اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز سے ملنے والے پروگرام کے لیے پاکستان کو بہت سخت شرائط ماننی پڑی ہیں۔ یہ پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں۔ خدا کا شکر تو یہ ہے کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔ ملکی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام بہت ضروری تھا جس کے لیے منتیں بھی کرنا پڑیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بدھ کو متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر آئے اور منگل کو سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے، اس سے پہلے چین نے مدد کی لیکن سوال یہ ہے کہ ہم کب تک پیسے مانگتے رہیں گے؟ آئی ایم ایف پروگرام پر خوشی کے شادیانے نہیں بجانے، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر دن رات محنت کرنا ہو گی تاکہ آئندہ ہمیں کسی سے کچھ مانگنے کی ضرورت نہ پڑے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپس پاکستان بھر میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔
Live 🔴: Prime Minister Shehbaz Sharif distributing laptops and cheques under Prime Minister’s Youth Programme at Bahauddin Zakariya University in Multan.https://t.co/QSPq4JyaLc
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 13, 2023
Discussion about this post