وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کےخصوصی اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں دونوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر کام کرنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ان تھک محنت کر رہا ہے، انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پربِل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب بل گیٹس نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو ویکسین کے پروگرام کو سراہا اور حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ملک بھر میں اسی طرز عمل کو دہرانے پر زور دیا۔
Discussion about this post