وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، ہر پاکستانی وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کرتا ہے اس طرح یہ ایک روایت بن گئی ہے۔
اُن کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔ سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں بہت زیادہ مخلص ہیں۔ سعودی عرب کا نقشہ محمد بن سلمان نے بدل کر رکھ دیا ہے۔ محمد بن سلمان کی پالیسیاں تمام لیڈروں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
Discussion about this post