وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نمائندے اور دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہبازشریف کو آزاد کشمیر میں نازک صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔اُدھرمین متحدہ ایکشن کمیٹی شوکت نوز میر کا کہنا ہے کہ 3 مطالبات کے مطابق سستا آٹا، بجلی میں مکمل ریلیف دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا تیسرا مطالبہ اشرافیہ سے مراعات کی واپسی ہے،جب تک یہ تینوں مطالبات حکومت منظور نہیں کرتی ہڑتال جاری رہے گی۔
Discussion about this post