ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خان یونس میں اسرائیل کی بربریت کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔ پاکستان اس پرتشدد کاررائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے میڈیکل کالجز میں فلسطین کے میڈیکل کے طلبہ کے لیے خصوصی انتظام کی ہدایت کی ہے، خصوصی انتظام کی ہدایت اس لیے کی تاکہ فلسطینی طلبہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ پاکستان نے عالمی انصاف میں اپنے بیان میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور مظالم پر بھرپور آواز اٹھائی، عالمی عدالتی انصاف کے فلسطین سے متعلق فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔
Discussion about this post