صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024 پر دستخط کر دیے۔ اب اسے بق گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ بجھوا دیا گیا۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا تھا۔ یہ بل طلال چوہدری نے سینیٹ میں پیش کیا تھا۔ قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔ بل کے مطابق کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہوگا۔ انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہوگا مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہو گی۔ اسی طرح پی ٹی آئی کو اب خصوص نشستیں نہیں ملیں گی اور نہ ہی وہ سنی اتحاد کونسل سے کی گئی وابستگی سے دستبردار ہوسکیں گے۔
Discussion about this post