اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے، اپنے 40 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، ملک کے بہترین مفاد میں آرمی چیف اور حکومت کا اشتراک رول ماڈل ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر آج بھی بہت بڑا بوجھ ہے، نواز شریف، آرمی چیف، اتحادی رہنماؤں سے مشاورت ہو رہی ہےکہ یہ کافی نہیں ہے، اس حوالے سے جامع منصوبہ بنایا جا رہا ہے، بدھ کو صدر زرداری سے اسی موضوع پر بات ہوئی ہے، جلد ان کی اور ہماری کمیٹیاں کے درمیان ملاقات میں مشاورت ہوگی، آرمی چیف خود اس میں اپنے ساتھیوں سمیت مشاورت میں شامل ہیں، آج اور ماضی میں یہی فرق ہے کہ آج مکمل مشاورت ہے تاکہ ملک آگے چلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ اور گالیوں کا بازار گرم ہے، فوجی شہدا کی بے حرمتی ہورہی ہے، 9 مئی سے زیادہ دل خراش واقعہ ملکی تاریخ میں نہیں ہوا، 1971 میں ملک توڑنے والے کرداروں کے ساتھ بنگلہ دیش میں کیا سلوک ہورہا ہے، انہوں نے جو بیج بوئے تھے وہی کاٹ رہے ہیں۔
Discussion about this post