وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اسمگلرز اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق اسمگلرز، ان کے سہولت کاروں، ٹرانسپورٹرز کی اسمگلنگ میں استعمال گاڑیاں ضبط کر کے کارروائی کی جائے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر، وزارت داخلہ اور دیگر ادارے آپس میں تعاون مزید بہتر کریں، سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پیش کی جائے۔
Discussion about this post