کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، محب وطن لوگ چاہتے ہیں کہ بلوچستان ترقی کرے، امن ہو۔ بلوچستان میں نفرت کے بیچ بونے کی کوشش کی گئی، بلوچستان میں دہشتگردی کی انتہا تھی۔ وزیراعظم مزید کہتے تھے کہ جمعرات کوئٹہ میں شہدا کے ورثا سے ملاقات اور تعزیت کی۔ بلوچستان کے چیلنجز پر کور کمانڈر کوئٹہ نے بریفنگ دی ہے، ماحول پیدا کیا گیا کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے۔ وفاق اور بلوچستان حکومت کی پاک آرمی کو مکمل سپورٹ ہے، بلوچستان حکومت کی کاوشیں خوش آئند تھیں۔ دشمن پاک چین کی دوستی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں، ان کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے، پاک فوج کے نوجوان ملک دشمنوں کا پیچھا کررہے ہیں، دہشتگردوں کو باہر سے مدد مل رہی ہے، پاکستان دشمنوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی۔
Discussion about this post