وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ شہباز شریف نے پولیس لائنز کا دورہ کیا اور تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل عبد الحمید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔انہوں نے شہدا پیکیج سے محروم فیمیلز کے اہلِ خانہ کو پیکیج دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیرِ اعظم نے نیشنل پولیس اسپتال کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے احتجاج کے دوران ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو شاباشی بھی دی۔
Discussion about this post