وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھجوا دی۔ پارلیمان سے ترمیم منظور ہونے کے بعد شہباز شریف نے آئینی ترمیم کی توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کیے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے آج خصوصی تقریب ہوگی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے اہم پارلیمانی لیڈر شریک ہوں گے۔ 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے 65 اراکین اور قومی اسمبلی سے 225 اکران کی حمایت کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظور ہوچکی ہے۔
Discussion about this post