وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی اموات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں شہباز شریف نے 2023 کے کشتی حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سست روی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال یونان کے اسی علاقے میں ایک دردناک واقعہ ہوا جس میں 262 پاکستانی جاں بحق ہوئے، انسانی اسمگلنگ پاکستان کے لیے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے اسی لیے اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔سست روی سے لئے گئے اقدامات کے باعث اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔
Discussion about this post