بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان کے ساتھ 1971 سے پیدا ہونے والے مسائل حل کرکے آگے بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔قاہرہ میں ترقی پذیر ممالک کے ڈی 8 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کے عبوری رہنما نے 1971 میں ڈھاکا کی اسلام آباد سے علیحدگی سے پیدا ہونے والی شکایات کو حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا کہ ’مسائل بار بار آتے رہے ہیں، آئیے ان مسائل کو حل کریں تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں‘۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر یونس سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت، عوامی رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں پاکستان کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اعلیٰ سطح کے رابطوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Discussion about this post