کینیڈین وزیراعظم ک جسٹن ٹروڈو نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ دونوں ممالک امریکا اور کینیڈا میں کارکن اور برادریاں ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی اور سیکیورٹی پارٹنر ہونے کی وجہ سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔ انہوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’قیامت تک اس بات کا بھی کوئی امکان نہیں کہ کینیڈا امریکا کا حصہ بن جائے گا‘۔ واضح رہے کہ مار لاگو میں خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ کینیڈا پر قبضہ کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں؟۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ’اقتصادی طاقت‘ استعمال کریں گے، کیوں کہ کینیڈا اور امریکا ایک ہوجائیں تو عظیم مملکت بن جائے گی۔ نامزد امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، جو تمام اشیا اور خدمات کی برآمدات کا 75 فیصد سرحد کے جنوب میں بھیجتا ہے۔
Discussion about this post