وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت حج 2025ء کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حج 2025 میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے، حج تیاریوں سے متعلق جامع بریفنگ تیار کر کے آیندہ چند روز میں پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ذمہ داریاں اور دیگر انتظامات پر بریفنگ طلب کر لی۔ شہباز شریف نے حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔
Discussion about this post