اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کی تاریخ کا وہ اعلان کریں گے تویہ غیرقانونی ہوگا۔ انہیں غیرقانونی کام کی طرف راغب نہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے طرف سے نیب ترامیم بل کی کچھ شقیں کالعدم قرار دینے پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وہ اس فیصلے پر فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتے جب وزرات قانون رائے مانگے گی تو دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے جسے آنا ہے ویزا لے کر آئے۔ فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی تعیناتی پر نگراں وزیراعظم کا موقف تھا کہ یہ دونوں افسران اعلیٰ سول سرونٹس ہیں ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہو وہ کسی جماعت کے عہدے دار ہیں۔
Discussion about this post