مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات پر وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ پاکستانی نیوز چینلز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دے گی۔ منگل کو مقبوضہ کشمیر کے مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 24 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارت نے حسب روایت اس واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کا بہتان تراشی کا آغاز کردیا جبکہ نئی دہلی نے سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا۔
Discussion about this post