وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور الزامات کے بعد اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اہم اجلاس ہورہا ہے۔ سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کی جائے گی جبکہ واقعہ کی انکوائری کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون اور جوائنٹ انویسٹی گیشن کی پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کے لیے باقاعدہ مراسلہ لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں سینئر پولیس افسران اور خفیہ اداروں کے نمائندے شامل کیے جائے، وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب اور ایڈشنل کو ارسال کیاہے۔
Discussion about this post