ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دھماکا دشت روڈ پر اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک کے قریب ہوا۔ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومتِ بلوچستان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔
Discussion about this post